کنگنا کی نقل کا خمیازہ، ایک تھپڑ اورسارےدانت باہر۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 12:57 شام

ممبئی (مانیٹرنگ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور رئیلٹی شو’’دی وائس انڈیا‘‘ سیزن 2 میں میزبان کی جانب سے نقل اتارنے پر انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور شاہد کپور اپنی نئی آنے والی فلم’’رنگون‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں مشہور رئیلٹی شو’’دی وائس انڈیا‘‘ کے سیزن 2 میں پہنچے جہاں شو کے ججز گلوکار شان اور سلیم مرچنٹ نے معروف کامیڈین اور شو کی میزبان سوگاندھا مشرا سے ان کی نقل اتارنے کا کہا جس پر میزبان نے کنگنا کی نقل اتار دی۔

بالی ووڈ کی کوئین کو اپنی نقل اتارنا ناصرف ناگوار گزرا بلکہ وہ غصے میں آگ بگولہ ہوگئیں اور سب کے سامنے میزبان کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم سدھر جاؤ ورنہ تھپڑ پڑے گا اور سارے دانت باہر گرجائیں گے۔ خاتون میزبان اور شو کے سیٹ پر موجود تمام افراد کنگنا کے اچانک بدلتے رویئے پر حیران ہوگئے ۔واضح رہے کہ ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم’’رنگون‘‘ میں سیف علی خان، شاہد کپور اور کنگنا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 24 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔