گو نواز گو : ایسی خبر آگئی کہ شریف برادران بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 06:05 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے  زبان زد عام ہونے والا گو نواز گو کا نعرہ  مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹریلیا میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ مین بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے اور یہ نعرے صرف وہاں مقیم پاکستانی تماشائیوں  نے ہی نہیں لگائے بلکہ گورے اور مقامی  کیوی باشندے بھی اس میں شریک تھے۔

میچ کے دوران اچھی

کارکردگی پر تماشائی  ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اسی اثناء میں چند من چلوں نے گو نواز گو کے نعرے بلند کر دیے  پھر اچانک ایسا ہوا کہ چند گیر ملکی یا گورے بھی اپنی جگہ  پر اٹھ کھڑے ہوئے اور پورا اسٹیڈیم گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔یاد رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو چند منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی