سونا ٹکے ٹوکری،پاکستان میں بھی مزید سستا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 06:24 صبح

کراچی(مانیٹرنگ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑنے لگا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1212 ڈالر ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 750 روپے پر آ گئی اسی طرح 128 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر برقرار رہی۔