نالیوں سے نکلتا سونا : چار پاکستانی طالب عملوں کا شاندر کارنامہ ، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 06, 2017 | 11:01 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی طالب علموں کی دستاویزی فلم ” واٹ اے ویسٹ ” بین الاقوامی میلے ” کینز فلم فیسٹیول ” کے مقابلے کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے صدر کی سنار گلی میں سونے کے ذرات جمع کرنے کا نوکھا کام کرنے والے مزدورں کی کہانی پر مبنی یہ دستاویزی فلم 4 نوجوانوں شاہ رخ خان ،معیز فیصل ، سلمان احمد اور عمار علی دانش کی کاوش ہے۔ یہ فلم سونے کے ذرات کو باریکی سے چھان کر جمع کرنے والے محنتی مزدورں کے گرد گھومتی ہے ، جن کا ہنر نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم کو نما ئش کے لیے فرانس کے شہر کینز میں مئی میں پیش کیا جائے گا۔