مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے پرسوں ایسٹر کا تہوار منائیگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 14, 2017 | 04:25 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ) دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے روایتی مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منائے گی۔ اس سلسلے میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اتوار کو ایسٹر کا تہوار بھی منایا جائے گا۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا رویہ اپنانے اور محبت، امن و بھائی چارے کا پیغام پھیلانے کا درس دیتا ہے، مسیحی برادری کو مبارکب

اد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گڈ فرائیڈے کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اورا من و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔