پاکستانی نژاد نوجوان لڑکے نے بیرون ملک ایسا شاندار کام کیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 21:14 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ میں 20سالہ پاکستانی نژاد پولیس اہلکار نے رواں اردو میں بات کرت ہوئے ایک پاکستانی شخص کو خودکشی کرنے سے بچا لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی دھوم مچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شخص ایک کنسٹرکشن سائٹ پر 20 میٹر (65 فٹ) اونچی کرین پر چڑھ گیا تھا جس کے بعد پولیس کو وہاں طلب کیا گیا تھا۔پولیس جوان افضال ظفر بھی پاکستانی نژاد ہیں اور وہ خودکشی پر مائل پاکستانی کے پیچھے کرین پر چڑھ گئے اور ان سے اردوزبان میں بات کی جس کے بعد وہ نیچے اترنے کے لیے راضی ہو گئے اور ا

نھیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ کینٹونی زبان بھی روانی سے بولنے والے کانسٹیبل افضال ظفر نے کہا کہ وہ صرف اپنی تربیت کے مطابق عمل کر رہے تھے۔پولیس اہلکار کا کہناتھا کہ میں نے اس طریقہ کار کا استعمال کیا جسے ہم نے اکیڈمی میں سیکھا تھا، میرے خیال سے جب میں نے اس کی ہی زبان میں بات کی تو وہ خود کو محفوظ سمجھنے لگا۔افضال ظفر صرف ایک سال قبل پولیس فورس میں شامل ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ یہاں پاکستانی نژاد واحد افسر ہیں۔انھیں ہانگ کانگ پولیس کی آپریشن 'جیم سٹون' نامی سکیم کے تحت بھرتی کیا گیا ہے جس میں غیر چینی نسل کے افسر کو بھرتی کیے جانے کا موقع دیا گیا۔