سائنسدانوں نے مردانہ کمزور ی کا ایسا فوری علاج دریافت کرلیا کہ جان کر مرد دوائیاں کھانا بھول جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اگست 18, 2017 | 21:14 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f44167c2cf8%3E/026378b4c61c4e86aeeacb3b3fe5f3d5.jpg)
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مردانہ کمزوری کے شکار افراد کے لئے گزشتہ 15 سال کے دوران ویاگرا سے بہترکوئی حل سامنے نہیں آسکا، مگر اس دوا کے متعدد مسائل کی وجہ سے اسے کبھی بھی آئیڈیل حل قرار نہیں دیا جا سکا۔ متعدد مردوں کو ویاگرا سے یا تو مطلوبہ فائدہ حاصل نہیں ہوتا یا دیگر کئی جسمانی مسائل کا خدشہ رہتا ہے۔ ان پریشان حال مردوں کو سائنسدانوں نے بہت بڑی خوش خبری سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مردانہ کمزوری کا شاک ویوز (طاقتور صوتی لہروں) سے دیر پا علاج کرنے کی تکنیک کامیاب ہوچکی ہے، جو ویاگراجیسی چیزوں کو
ماضی کی بات بنادے گی۔
ڈاکٹر سانگر نے بتایا کہ علاج کے دوران ہر نشست میں کم طاقت کے 1500 شاک دئیے جاتے ہیں۔ تین ہفتے کے لئے دو نشستیں فی ہفتہ جاری رکھی جاتی ہیں، جس کے بعد تین ہفتے کا وقفہ ہوتا ہے، اور پھر اگلے تین ہفتے کے لئے یہی عمل دہرایا جاتا ہے۔ڈاکٹر سانگر کے مطابق تقریباً دو ماہ کے دوران نتائج نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔