پاکستان میں انٹرنیٹ پر مقبول لوگوں کی فہرست گوگل نے جاری کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 21:00 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):اس سال 2016  میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر مقبول لوگوں کی فہرست گوگل نے جاری کردی، اس فہرست میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی قندیل بلوچ کا نمبر پہلا ہے۔انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والوں میں دوسرے نمبر پر معروف قوال امجد صابری ہیں جنہیں ماہ رمضان میں گھر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔گوگل پر مقبول لوگوں کی فہرست میں عبدالستار ایدھی تیسرے نمبر پر ہیں،جبکہ چوتھے نمبر پر ٹرمپ اور پانچویں نمبر پر مومنہ مستحسن کو انٹر نیٹ پر ڈھونڈا گیا۔

p>