ارب پتی کانسٹیبل باپ بیٹے نے اپنا گورو بھی پکڑوا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 14:29 شام

 

حیدرآباد (مانیٹرنگ) نیب کی کارروائی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر مشتاق احمد شیخ کو گرفتار کر کے اربوں روپے مالیت کی اشیاءبرآمد کر لیں۔ نیب ترجمان کے مطابق گذشتہ دنوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی پولیس کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر  مشتاق احمد شیخ کے گھر کی تلاشی لےاور لوٹی ہوئی اربوں روپے کی دولت قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے حیدرآباد، ہالہ، کراچی میں بنگلے، زرعی اراضی، فارم ہائو س کی دستاویزات برآمدہوئیں۔ جبکہ ملزم کے گھر سے 37 ہزارسعودی ریال، 3 کلو سونا ، قیمتی گھڑیاںبھی برآمد ہوئیں۔دوران تلاشی ملزم کے گھر سے 9 قیمتی گاڑیاں، ایک کروڑ 70 لاکھ نقدی، پرائز بانڈ نیب نے قبضے میں کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ڈائریکٹر پولیس آئی بی اور کرپشن کے خلاف کام کرنے والے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر حیدرآباد اکائو نٹ آفیس کے سابقہ ٹریزری آفیسر مشتاق احمد شیخ کی ہالامیں طارق روڈ کی رہائش گاہ پر پہنچ کرآپریشن کیا۔آپریشن سے قبل نیب نے ملزم کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو پولیس کی مدد سے بند کردیا تھا۔ نیب نے لیڈیز پولیس کی ساتھ گھر میں گھس کر2گھنٹے گھر کی تلاشی لی ۔ جس کے دوران ملزم کے گھر سے گاڑی ،سونا، قیمتی زیورات اور کروڑوں روپے نقدی کے ساتھ مشتاق احمد شیخ کو گرفتارکر لیا۔

نیب حکام کے مطابق مشتاق احمد شیخ کے خلاف 2013ءمیں کرپشن کی درخواست داخل کی گئی تھی جس کے خلاف انکوائری جاری تھی مشتاق احمد ایک سال قبل حیدرآباد اکائو نٹ سے ریٹائرڈ منٹ لی تھی جس نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔