لاہور دھماکہ کی کڑیا ں شریف خاندان سے جا ملیں؟ ایسی آواز بلند ہو گئی کہ منہ چھپانے کے لیے جگہ کم پڑ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 10:52 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مختصر مجمعے میں خودکش حملہ آور کا گھسنا حکومت کی نااہلی ہے، شریف برادران اپنی تشہیر کی بجائے عوام کی سیکیورٹی پر توجہ دیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لاہور خودکش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لاہور میں دہشت گردی کا پہلے سے خدشہ تھا تو فول پروف سکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی۔ حکومت لوگوں کی جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔اعتزاز احسن نے

کہا کہ حکومت مسائل سے زیادہ وسائل پر توجہ دے رہی ہے، لوگوں کے تحفظ کے بارے میں نہیں سوچ رہی، خود کش حملے سے فائدہ حکومت کو ہوگا، لوگ اب احتجاج کم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی وزراءخود کام کرتے نہیں اور ساری ذمہ داری اپوزیشن پر ڈال دیتے ہیں۔ وہ اس وقت گالم گلوچ بریگیڈ بن گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماءنے کہا کہ وارننگ کے باوجود مجمعے کو تحفظ کیوں نہیں فراہم کیا گیا، مختصر سے مجمعے میں خود کش حملہ آور کا داخل ہو جانا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت سارے وسائل خود نمائی پر لگا رہی ہیں، اگر وہ وسائل شہریوں کے تحفظ پر خرچ کرتیں تو کل یہ واقعہ پیش نہ آتا، لوگوں کو احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا۔