مہینے بعد گورنر ہائوس کی رونقیں لوٹ آئیں،گورنرنے جھومتے ہوئے اپنی کرسی سنبھال لی،
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 15, 2016 | 18:08 شام
کراچی(مانیٹرنگ)گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق پھیپھڑوں کے عارضے اورسینے میں انفیکشن کا شکار گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرعلاج رہنے کے بعد بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین نے 9 نومبرکوعشرت العباد خان کوگورنرکے عہدے سے فارغ کرکے وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کونیا گورنر سندھ مقرر کیا تھا، انہوں نے 11 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لیکن اگلے ہی روز طبیعت بگڑنے پرانہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔