گورنر سندھ کیلئے فیورٹ کون؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 15:23 شام

لاہور(خصوصی رپورٹ) گورنر سندھ کے لئے فیورٹس میں مشاہداللہ ٹاپ پر ہیں،ان کو انکی وزیراعظم سے وفاداری اور وہ بھی انتہا کی وفاداری کی وجہ سے اس عہدے کے قابل سمجھا جارہا ہے۔ان کا کردار نواز شریف کے لئے امیر کے غریب رشتہدار جیسا رہا ہے،نواز شریف کے بارے میں اپوزیشن کوئی بات کرے تو ان کو نواز شریف سے زیادہ غصہ آتا ہے اور جوب میں وہ اخلاقیات کو بھی خاطر میں نہیں لاتے،انہوں نے جنرل راحیل شریف کے خلاف اس وقت ایک ٹیپ کی بات کی جب جنرل کا حکومت پر دبدبہ تھا،جس پر انہیں وزارت چھوڑنا پڑی تھی ،اس خدمت کا ص

لہ بھی نواز شریف کے سر پر قرض ہے۔ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سینئرمسلم لیگی رہنما اور سابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصاری کا نام بھی لیا جارہا ہے۔ نہال ہاشمی اور سینیٹر سلیم ضیاء کو بھی گورنر بننے کی امید دلائی گئی ہے۔عشرت العباد بھی دوبارہ اس عہدے کیلئے لابنگ کررہے ہیں۔