ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والےمحمد زبیرعمر نے گورنركی حیثیت سے حلف اٹھائیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 12:12 شام

کراچی(مانیٹرنگ)  ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والےمحمد زبیرعمر نے صوبہ سندھ  كے 32 ویں گورنركی حیثیت سے حلف اٹھائیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی كورٹ سید سجاد علی شاہ گورنر سندھ سے حلف لیا۔ن لیگ نے مقامی سندھیوں کی نظر انداز کرکے زبیر عمر کا ان کے لءے نفرت کی علامت بنا دیا ہے۔۔

محمد زبیرعمر 23 مارچ 1956 كو ایبٹ آباد كے فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان كے والد میجر جنرل غلام عمر 1971 میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔ محمد زبیر نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد اور راولپنڈی می

ں حاصل كی۔ زبیر عمر نے 1984 میں معروف ادارے آئی بی اے كراچی سے پبلك ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز كی ڈگری حاصل كی، وہ امریكی كمپنی آئی بی ایم سے وابستہ رہے اور پیرس، روم، میلان اور دبئی میں تعینات رہے۔

محمد زبیر عمر نے 2009 میں چیف فنانشنل افسر كی حیثیت سے آئی بی ایم كو خیرباد كہا۔ انہوں نے 2012 میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار كی اور پارٹی كے منشور كی تیاری میں معیشت اور ٹیكس ریفارمز كے شعبوں میں معاونت كی، 2013 كی الیكشن ٹیم كا حصہ بھی رہے۔

مسلم لیگ (ن) كے اقتدار میں آنے كے بعد محمد زبیر كو پہلے بورڈ آف انویسٹمنٹ كا چیرمین اور دسمبر 2013 میں وزیر مملكت كا رتبہ دے كر نجكاری كمیشن كا سربراہ بنایا گیا۔ محمد زبیر6 بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ ان كے ایك بھائی اسد عمر تحریك انصاف كے ركن قومی اسمبلی ہیں۔

واضح رہےکہ 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا 31 واں گورنر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے 11 نومبر 2016 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر زیادہ عرصے تک گورنر کی ذمہ داریاں نہ نبھاسکے اور 12 جنوری 2017 کو انتقال کرگئے۔