گورنر سندھ سعیدالزمان صدیقی انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 12:54 شام

کراچی(مانیترنگ)گورنر سندھ سعیدالزمان صدیقی انتقال کر گئے. وہ پاکستان کے چیف جسٹس رہے اور ان کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات کے باعث انہیں 11نومبر 2016کو گورنر سندھ تعینات کیا گیالیکن عہدے کا حلف اٹھانے کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ طبیعت سنبھلنے پر15دسمبر کو انہیں گورنر ہاؤس منتقل کر دیا گیاتھا جہاں ایک کمرے کو مستقل طور پر ہسپتال کی طرح کا سیٹ کیا گیا تھا، جس میں آکسیجن سمیت دیگر سہولیات بھی رکھی گئیں تھیں۔ لیکن آج دوپہر ان کی طبیعت دوبار

ہ ناساز ہو گئی انہیں سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث نہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے ۔ واضح رہے کہ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کر دیا تھا