صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے دو افسران کی تنخواہوں میں مزید اور ریکارڈ اضافہ کردیا گیا،یہ کون ہیں ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 06:40 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے  چیف سیکرٹری  اور  آئی جی پنجاب پولیس  کی ماہانہ تنخواہ میں ریکارڈ اضافہ کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری  کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی  ماہانہ تنخواہ میں4لاکھ اور آئی جی پولیس کی تنخواہ میں 3لاکھ 75ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔اضافی الاونسزکا اطلاق 26جنوری 2017 سے ہوگا۔ تنخواہوں میں ا

ضافہ سپیریئرایگزیکٹو الاؤنس کے نام سے کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سپیریئر ایگزیکٹو الاؤنس میں کٹوتی قواعد کے مطابق ہوگی جب کہ سپیریئر ایگزیکٹو الاؤنس تنخواہ سے الگ ہوگا۔ اضافی الاؤنس کے بعد دونوں افسروں کی تنخواہیں 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں