قبرستان میں آدمی نے ایسی شرمناک ترین حرکت کی کہ پر طرف ہنگامہ برپاہوگیا
ایڈنبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرے میں اخلاقیات کا فقدان کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن سکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں ایک اخلاق باختہ شخص نے قبرستان میں گھس کر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ مغربی معاشرے میں بھی ہنگامہ برپاہوگیا۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈنڈی شہر کے تاریخی ہاﺅف قبرستان میں گھس کر ایک شخص نے ایک قبر کے کتبے پر پاخانہ کردیا۔ بدبخت شخص کی بیہودہ حرکت کا نشانہ بننے والی قبر ڈیوڈ ملز اور الزبتھ نامی جوڑے کی ہے، جو سڑک سے کچھ زیادہ دور نہیں، لیکن اس کے باوجود اس شخص کو ذرا شرم نہ آئی اور اس نے قبرستان کے بیت الخلاءکو چھو ڑ کر اس قبر پر حاجت رفع کرنے کا شرمناک مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کی بے حیائی کی تصویر قریب ہی زیر تعمیر عمارت پر کام کرنے والے ایک مزدور نے بنائی اور اسے فیس بک پر پوسٹ کردیا۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی سکاٹ لینڈ میں شدید ہنگامہ برپاہوگیا اور اس شخص کو تلاش کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ شروع ہوگیا۔مقامی کونسلر لائن شارٹ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث شرمندگی ہے لیکن یہ ڈنڈی شہر کی اصل روایات کا عکاس نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بدکردار لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں جو انسانیت سوز حرکات کرکے دوسروں کے لئے بھی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔ہاﺅف قبرستان کا شمار سکاٹ لینڈ کے قدیم ترین قبرستانوں میں ہوتا ہے۔ یہ قبرستان تقریباً 4 صدیاں قبل قائم کیا گیا اور یہاں سکاٹ لینڈ کی تاریخ کی کئی معروف ترین شخصیات بھی دفن ہیں۔