عظیم جرنیل نے ایک اور عظیم اور قابل تقلید مثال قائم کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 29, 2016 | 18:23 شام
راولپنڈی: (مانیٹرنگ) سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ہر اقدام مثالی رہا۔ کمان کی نئے سپہ سالار کو منتقلی کے ساتھ ہی آرمی ہاؤس بھی خالی کر دیا۔ چینج آف کمانڈ کی تقریب کے فوراً بعد لاہور روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، جنرل راحیل شریف نے اپنا سامان دو ہفتے قبل ہی لاہور منتقل کر دیا تھا۔ وہ تبدیلی کمان کے بعد دفتر گئے۔ ذاتی سامان لیا اور لاہور روانہ ہو گئے۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف نے تبدیلی کمان کے بعد آرمی ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔