یہ ہے گریٹر انڈیا۔۔۔چائے فروش ارب پتی بنتا ہے یا وزیراعظم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 13:56 شام

 

احمد آباد (مانیٹرنگ) بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے گجرات کے ارب پتی چائے والے کو پکڑ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ کشور بھجیاوالا نے شہر سورت میں 20 سال قبل چائے کا کھوکھا لگا کر کمائی کا ذریعہ شروع کیا۔ اسکے کھوکھے پر آلو کے چپس بسکٹ سنیکس وغیرہ بھی بکتے تھے۔ آہستہ آہستہ وہ کاروبار بڑھاتا رہا اب رہ گجرات ایک بڑے فنانسرز میں شمار ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی کی کالے دھن کے خلاف مہم کے سلسلے میں چھان بین کے دروان محکمہ انکا ٹیکس نے کشور بھیجاوالا کے اثاثں اور دولت کا پتہ چلایا جو 6 ارب روپ

ے سے زائد بنتی ہے جبکہ 11 کروڑ کا سونا اور زیورات اسکے علاوہ ہیں۔ کشور مودی کی جماعت بی جے پی اور اس کے رہنمائوں کو بھی بھاری چندہ دیتا رہا ہے مگر برا وقت آتے ہی بی جے پی بھی بھجیا والا سے انجان بن گئی