اہم اسلامی ملک کی شہزادی جس نے ملک کی حکمران بننا تھا،صرف ایک شرمناک کام کی وجہ سے افسوسناک انجام تک پہنچ گئی؟ سبق آموز خبر سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 07:49 صبح

تاشقند (ویب  ڈیسک) ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کی صاحبزادی شہزادی گلنارہ کریموف کے بارے میں  ایک غیر مصدقہ خبر آئی ہے کہ زہر کھانے کے باعث  انکی وفات ہو گئی ہے ۔

گلنارہ  کبھی وسطی ایشیاءکی امیر ترین دلکش خاتون اور اپنے والد کی جانشین کہلاتی تھیں۔ جائے حیرت ہے کہ آج اسی شہزادی کے متعلق یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ دو سال گمنامی اور کسمپرسی میں گزارنے کے بعد انہوں نے زہر کھا کر خود ک

شی کر لی ہے۔

محض چند سال قبل تک گلنارہ کریموف مشرق وسطیٰ کی مشہور ترین سلیبرٹی خواتین میں شمار ہوتی تھیں۔ سابق صدر اسلام کریموف کی صاحبزادی اور ان کی عزیز ترین شخصیت کہلانے والی گلنارہ کریموف کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اپنے والد کے بعد ملک کا تخت سنبھالیں گی۔ تین سال قبل یہ حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ گلنارہ کی قابل اعتراض ماڈلنگ کی تصاویر سامنے آنے پر صدر اسلام کریموف اپنی عزیز ازجان صاحبزادی سے شدید ناراض ہو گئے اور انہیں محصور کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ 
متعدد متضاد اطلاعات میں کبھی انہیں ترکمانستان اور کبھی اسرائیل میں قید بتایا گیا۔ یہ بھی کہا جاتا رہا کہ وہ اپنے ملک میں ہی دماغی صحت کے ہسپتال میںقید کی گئی تھیں۔ صدر اسلام کریموف کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے دور میں بھی گلنارہ کریموف لاپتہ ہی رہیں۔ اب یہ تہلکہ خیز خبر سامنے آئی ہے کہ تاشقند کے ایک ہسپتال میں زہر خورانی کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان میں ابھی بھی کسی کو اصل حقائق معلوم نہیں ہیں لیکن ایک خفیہ ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ گلنارہ کریموف کی موت ہوچکی ہے اور اس کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں رات کی تاریکی میں تاشقند کے ایک قبرستان میںدفن کیا گیا اور اس کے بعد ان کی قبر پر بلڈوزر چلا کر اسے ملیا میٹ کر دیا گیا۔ گلنارہ کریموف کی موت کی خبر دینے والے ذریعے کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اس سانحے کے اصل حقائق کبھی سامنے آسکیں۔ ازبکستان کی حکومت یا کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔(ش س۔ع)