اسلحے کا ایک اور ذخیرہ پکڑا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 16:31 شام


 کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) شہر قائد سے ایک اور اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا، رینجرز حکام کا دعویٰ ہے کہ اورنگی ٹاو¿ن سے برآمد ہتھیار ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیر استعمال تھے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاو¿ن کے علاقے رحیم شاہ قبرستان سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا، ہتھیار متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحے میں 2 ایس ایم جیز، تین 30 بور پستول، 2 سیون ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔<

br /> رینجرز ترجمان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہتھیار شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھے۔
واضح رہے کہ رینجرز آپریشن کے دوران پہلے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں چھپائے گئے اسلحے کے ذخیرے برآمد ہوچکے ہیں۔