انا اللہ وانا الیہ راجعون: نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافت کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 16:18 شام
کوئٹہ(مانیٹرنگ رپورٹ) قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کوقتل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی صحافی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی شناخت محمد جان کے نام سے ہوئی جوکہ مقامی روزنامے سے بھی وابستہ تھا۔ تاہم پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی یا دشمنی کا پیش خیمہ تھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔