میلہ ختم،سکھ یاتری دس روز بعد واپس چلے گیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 11:19 صبح

ننکانہ صاحب(مانیٹرنگ)باباگرو نانک کےجنم دن کی تقریبات ختم ہوگئیں۔بابا گور ونانک کے 548 ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والےدو ہزار سے زائد سکھ یاتری دس روز بعد بھارت واپس روانہ ہو گئے ، سکھ یاتری پاکستانیوں کی محبت اور میزبانی پر بہت خوش تھے۔

 دس روز ہ قیام کے دوران وہ ننکانہ صاحب اور دیگر مقامات پر گئےاور مذہبی رسومات ادا کیں ، ان کی وطن واپسی کے موقع پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی سمیت خصوصی انتظامات کیے گئے۔

چئیر مین متروکا وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کو الوداع

کیا،، ان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتر ی خصوصی مہمان ہیں، ان کی ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ۔

پاکستان میں قیام کے دوران 2 سکھ یاتریوں کو دل کو دورہ پڑا، جن میں سےایک چل بسے جبکہ دوسرےمقامی اسپتا ل میں زیر علاج ہیں ،جاں بحق ہونیوالے یاتری کے جسد خاکی کو جلدبھارت روانہ کر دیا جائیگا۔