گوادر زمینیں سرمایہ کاروں کو دینے کا عمل شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 17:41 شام

گوادر (شفق ڈیسک) سی پیک کے سلسلے میں قائم گوادر فری انڈسٹریل زون میں زمینیں سرمایہ کاروں کو دینے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ گوادر پورٹ حکام کیمطابق فری زون کے ابتدائی علاقے میں ساٹھ ایکڑ زمین کیلئے پیش کشوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کیطرف سے فری زون کی زمین میں گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔ حکام کیمطابق یہ زمین یا عمارت میں قائم دفاتر سالانہ کرایے پر صنعت کاروں کے حوالے کئے جا ئینگے، جبکہ بقیہ 21000 ایکڑ فری زون زمین کو اگلے مرحلے میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ا

کیس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم فری زون میں ٹیکسز اور ڈیوٹیاں معاف ہیں۔