عادل ابراہیم حبارہ کو پھانسی دیدی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 15, 2016 | 18:44 شام
قاہرہ(مانیٹرنگ)مصری حکام نے شمالی صوبہ سینائی سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند کو پھانسی دے دی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق جزیرہ نما سینائی کے چالیس سالہ خطرناک عسکریت پسند عادل محمد ابراہیم عُرف عادل حبارہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد آج قاہرہ کی اپیل جیل میں کردیا گیا ہے۔
حبارہ پر اگست 2013 میں شمالی سینائی صوبے میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے پچیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ پھانسی پر عملدرآمد صدر عبدالفتاح السیسی کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
پھانسی کی سزا کے خلاف عسکریت پسند کی اپیل کو مصری اعلیٰ عدالت نے رد کردیا تھا۔جس کے بعد جمعرات کو عادل محمد ابراہیم کو پھانسی دیدی گئی۔