حدیقہ کیانی اس وقت کہاں ہیں اور ان کے بارے میں کیا خبریں گردش کر رہی ہیں جان کر اب بھی پریشان ہو جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 20:35 شام

لاہور(مانیٹڑنگ ڈیسک): پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ لندن میں میری گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبریں جاری ہونے پر افسوس ہے، میں تو لاہور میں موجود ہوں۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لندن میں نہیں لاہور میں اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہی ہوں، لندن میں کیسے گرفتار کر لیا گیا؟اس سے قبل حدیقہ کیا نی نے ثبوت کے طورپراپنی والدہ اوربیٹے کے ساتھ تصویربنا  کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اورکہا کہ وہ بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے لاہور میں موجود ہیں، میرے حوالے سے عالمی میڈیا میں جاری ہونے والی خبریں بے بنیاد اورجھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آج ہی لندن کی کچھ ویب سائٹس نے خبر جاری کی کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو کوکین لے جانے کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ خبریں پوسٹ ہونے کے بعد ہٹا دی گئیں۔بعد ازاں نمائندہ اے آر وائی نیوز سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ خبر دیکھی تو بے اختیار ہنسی آئی اور میں نے اسے نظر انداز کردیا لیکن جب مجھے مختلف شخصیات کی جانب سے ٹیلی فوں آنے لگے تو مجھے دھچکا لگا اور کافی پریشانی بھی ہوئی۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے میرے گھر آکر مجھے اس صورتحال کو کلیئر کرنے کا موقع دیا جس کیلئے میں اے آر وائی نیوز کی شکر گزار ہوں کہ اے آر وائی نیوز میری آواز بنا اور حقائق عوام تک پہنچائے۔اس موقع پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بابا بھلے شاہ کے کلام کو پڑھ کر مخالفین کو کرارا جواب دیا اور گنگناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔اور بیٹے کو گلے لگا لیا۔۔۔یہ ان کے لیے اور ان کی فیملی کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا۔