‘حدیقہ کیانی ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار’ معاملے کا ڈراپ سین

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 06:15 صبح

 
 

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی انتہائی معروف پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی اس وقت حیرانگی کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے اپنے بارے میں خبر پڑھی کہ ”وہ لندن سے کوکین سمگل کرتی ہوئیں رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئیں ہیں“جو کہ دراصل ایک غلط اور بے بنیاد خبر تھی جسے ایک نجی انگریزی اخبار نے شائع کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق نجی انگریزی اخبار کی جانب سے خبر شائع کی گئی کہ پاپ سنگر حدیقہ کیانی لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ’دو کلو کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں جو کہ انہوں نے کافی کے بیگز میں چھپائی ہوئی تھی ‘۔جب یہ خبر حدیقہ کیانی نے دیکھی تو وہ حیران پریشان رہ گئیں اور فوری ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بے بنیاد خبر کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بخیریت لاہور میں موجود ہیں اور اپنے بھانجے کی سالگرہ منا رہی ،یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ انہوںنے اپنی والدہ اور بھانجے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی

 
 
Hadiqa kiani arrest with cocaine in london story reached to an end | pakistantribe.com/urdu/

اسلام آباد:(مانیٹرنگ)پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے متعلق لندن میں ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے کی خبر ہر ایک کے لئے حیران کن تھی تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والی سیلیبرٹی کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس پر اتنا ہی حیران و پریشان ہیں۔

پاکستان سے شائع ہونے والے ایک انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کی جانب سے خبر شائع کی گئی تھی کہ حدیقہ کیانی کو لندن میں ائیرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا ہے جب ان کے قبضہ سے لاکھوں پونڈز مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی۔