آل رونڈر محمد حفیظ کے لیے خوشخبری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 20:32 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔سنیچر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کو ایک روزہ ٹیم کے کپتان اور کوچ مکی آرتھر کی جانب سے دورہ آسٹریلیا میں ایک روزہ میچوں کے لیے محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے محمد حفیظ کو 16 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ا

ور بی سی پی کے چیئرمین نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ محمد حفیظ گذشتہ سال صرف پانچ ایک روزہ میچ کھیل سکے تھے۔سنہ 2016 میں انھوں نے جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران دو میچ کھیلے اور اگست میں انگلینڈ کے دورے میں تین ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔دورہ انگلینڈ کے بعد سے محمد حفیظ ٹیم سے باہر تھے۔گذشتہ سال انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے سہ روزہ میچ میں موقع دیا گیا تھا لیکن وہ دونوں اننگز میں قابل ذکر سکور نہ کرسکے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرسکیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا ایک روزہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: اظہرعلی (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمراکمل، سرفراز احمد۔، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عامر، حسن علی، محمد عرفان، راحت علی اور محمد حفیظپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبن میں کھیلا جائے گا۔