حفیظ کو بولنگ کی اجازت مل گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 17:04 شام

مانیٹرنگ ڈیسک:آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم میں بھی شامل کر لیا جائے گاواضح رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی لانے کے بعد17 نومب

ر کو برسبین میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ کے وقت بولر کے ہاتھ میں خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیئے۔واضح رہے کہ پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل بھی آئی سی سی کی جانب سے کلیئرہوکر انٹرنیشنل میچوں میں بولنگ کرانے کی اجازت حاصل کرچکے ہیں مگر انہیں سلیکٹرز ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔