کیا آپ کو سفید بال پریشان کر رہے ہیں؟؟؟۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 20:44 شام

بال قدرت کا ایسا حسین تحفہ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ،لیکن جب یہ ہی بال سفید ہونا شروع ہو تے ہیں تو بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔بالوں کا سفید ہونا بڑھا پے کی نشانی ہے لیکن آج کل کم عمری میں بھی بال سفید ہو رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ آج کے نو جوانوں کا لائف اسٹائل ہے ،مو بائل اور کمپیو ٹر کا حد سے زیادہ استعمال، ذہنی پریشانی، غذا میں بے احتیاطی یہ تمام چیزیں بالوں کے قدرتی کا لے رنگ کو سفید کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔بالوں کو سفید ہونے سے تو نہیں روکا جا سکتا لیکن اسکی رفتار کو سست ضرو

ر کیا جا سکتا ہے،اس کے لئے آپ کو چاہئے کہ ایسی غذا کا استعمال کریں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔مچھلی،بادام،جھینگے اور ہری سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس حاصل  کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔اس کے علاوہ بالوں میں کیمیکل کا زیادہ استعمال بھی انہیں سفید کرنے کا سبب بنتا ہے بہتر ہے کہ بالوں میں کیمیکلز استعمال نہ کئے جائیں، بالوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کی جائے اور ہفتے میں صرف دو بار معیاری شیمپو سے بالوں کو دھویا جائے۔