اب کون لوگ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے؟ حکومت پاکستان نے بڑی پابندی عائد کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 08:30 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ گزشتہ 7برسوں میں حج کرنے والے اس سال حکومتی اسکیم کے تحت حج درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے،صرف حج بدل کرنے والے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔سردار یوسف نے بتایاکہ سعودی حکومت کے ساتھ حج کوٹہ اور انتظامات کا معاہدہ ہوگیاہے، سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ 1لاکھ 43
ہزار 368 سے بڑھاکرایک لاکھ 79 ہزار 210 بحال کردیا ہے،اس سال سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں میں 3سو فی صد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو ہدایت کی عازمین حجاج کرام کےلیے سہولتوں کےبہترین انتظامات کریں، سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاج کو کم سے کم اخراجات کے ساتھ ایئرپورٹس پر بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ منا، عرفات اور مزدلفہ میں تین وقت کا بہترین ومعیاری کھانا فراہم کیا جائے۔واضح رہے سعودی حکومت نے بھی پانچ سال کے اندر دوبارحج کرنے والوں کے لیے قوانین بنادیا ہے۔تاہم ابھی تک اس کو صرف اندرون ملک حجاج کے لیئے نافذ کیا گیا۔رواں سال حج کے لیے اس قانون پر ابھی عمل ہونا باقی ہے۔