سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دید ی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 19:10 شام

 

راولپنڈی (مانیٹرنگ)راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔خان اقبال نے 1996ء میں گوجر خان کے علاقے برکی میں محمد شکیل کو قتل کیا تھا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے پھانسی کی سزاہوئی اور عدالت عالیہ تک یہ فیصلہ برقراررہا۔ عدالت نے مجرم کے اہل خانہ کو مقتول کے والدین سے مصالحت کرنے کا وقت دیا مگر ایسا بھی ممکن نہی ہو سکا جس کے بعد اسے پھانسی دیدی  گئی ہے ، صدر مملکت نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔پھانسی کے بعد

مجرم کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔