۔قسمت جاگ گیی ہیلری کلنٹن کے صدر بننے کے امکانات پھر روشن ہوگیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 08:39 صبح

واشنگٹن(مانیٹرنگ) ہیلری کلنٹن کے صدر بننے کے امکانات پھر روشن ہوگیے,ٹرمپ کو کمپیوٹر ہیک کر کے جتایا گیا،۔امریکی کمپیوٹر ماہرین نے شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم چلانے والے گروپ پر زور دیا ہے کہ ہے کہ نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیں۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمپیوٹر ماہرین نے ہیلری کی مہم پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست وسکونسن، مشی گن اور پنسلوانیہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دیں۔کمپیوٹر ماہرین کہتے

ہیں کہ انہیں اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ ان تین ریاستوں میں ووٹوں کی تعداد پر اثر انداز ہونے یا سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ماہرین نے اپنی تحقیقات ہیلری کلنٹن کے قریبی ساتھیوں کو بھجوا دی ہیں۔ ان ماہرین میں یونیورسٹی آف مشی گن سینٹر برائے کمپیوٹر سیکیورٹی اینڈ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جے ایلکس ہیلڈر مین بھی شامل ہیں اور انہوں نے ہیلری کے انتخابی کیمپ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ان کے خیال میں جن ریاستوں میں پیپر بیلٹ یا آپٹیکل اسکینر کے بجائے الیکٹرانک ووٹنگ ہوئی وہاں مشکوک طور پر ہیلری کلنٹن کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی۔ ماہرین کے اس گروپ نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے چیئرمین جان پوڈیسٹا اور قانونی مشیر مارک الیاس کو مطلع کیا کہ جن ریاستوں میں الیکٹرانک ووٹنگ ہوئی وہاں ہیلری کلنٹن کو 7 فیصد کم ووٹ ملے جبکہ ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہاں ہیکنگ ہوسکتی ہے۔ گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں ہیکنگ کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے تاہم جو پیٹرن سامنے آیا ہے اسے آزادانہ طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل بھی ہیکنگ کے خدشات سامنے آئے تھے اور اوباما انتظامیہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ روس ووٹر رجسٹریشن ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بعد ازاں انتخابی حکام اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس امکان کو رد کیا تھا کہ روس ہیکنگ کے ذریعے امریکی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہیلری کلنٹن کے ایک سابق معاون نے اس حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا وہ ان انکشافات کی بنیاد پر ووٹوں کے آڈٹ کی درخواست کریں گے یا نہیں؟ واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں غیر متوقع طور پر ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ ان کی کامیابی کے بعد امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدر تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدر اوباما کی جگہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالیں گے۔