حرم شریف میں خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 07, 2017 | 20:03 شام
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک): حرم شریف کے سامنے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرم شریف میں سیکیورٹی اہلکاروں نے 40 سالہ شخص کو اس وقت گرفتارکیا جب وہ کعبہ کے سامنے پیٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا۔ گرفتارشخص کی خود کو آگ لگانے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ ویڈ یومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تواسی دوران وہاں موجود افراد نے اسے پکڑلیا جب کہ فوری طورپرسیکیورٹی اہلکاروں نے آکر اسے گرفتارکرلیا۔حرم شریف کے سیکیورٹی افسرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاراس شخص پرشبہ ہونے کے بعد مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے جب کہ گرفتار شخص کی اس حرکت سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے تاہم اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اور حقیقت کا جلد ہی پتہ کیا جائے گا ۔