ہری پورمیں قیامت ٹوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان سے گئے، پورے علاقہ میں کہرام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 30, 2016 | 06:10 صبح
ہری پور( ویب ڈیسک) ہری پور کے علاقے بلدھیر میں مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بلدھیر میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور کیری ڈبہ کار آپس میں ٹکراگئے ۔خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر تو تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔