مکمل داڑھی والی سب سے کم عمر خاتون نے زندگی میں کیا کچھ برداشت کیا؟۔ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 18:21 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):ہرنام کو سکول میں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھابرطانیہ میں رہنے والی ہرنام کور کا نام مکمل داڑھی والی سب سے کم عمر کی عورت کےطور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔جب ہرنام کور 16 سال کی تھیں تب پتہ چلا کہ انہیں پالی سِسٹك سنڈروم ہے جس کی وجہ سے جسم پر بے تحاشہ بال پیدا ہونے لگتے ہیں۔جسم اور چہرے پر اضافی بالوں کی وجہ سے سکول میں ہرنام کو حراساں کیا جاتا اور انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ کئی بار تو انھوں نے پریشان ہو کر خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ہرنام نے

تنگ آکر خود کشی کرنے کی کوشش بھی کیلیکن اب وہ دنیا بھر میں باڈی پذٹیوٹي یعنی 'جسم کے بارے میں مثبت احساس کا پیغام پھیلا رہی ہیں۔ہرنام نے اب کئی سال سے اپنے چہرے کے بال صاف نہیں کروائے۔ہرنام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا،' کئی سالوں تک میرے ساتھ زیادتی ہوتی رہی، میں نے خود کشی کی بھی کوشش کی۔ حالات اتنے خراب ہو گئے تھے کہ مجھے لگنے لگا کہ میں خود کو ختم کر لوں پھر میں نے سوچا کہ اگر میرا مذاق اڑانے والے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے والے جی رہے ہیں تو پھر میں کیوں نہیں؟ یہ وہ وقت تھا جب میں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی کمان اپنے ہاتھ میں لوں اورپھر ویسے جینا شروع کیا جیسے میں چاہتی ہوں۔'اس فیصلے سے کیا ان کی جسمانی دقتیں بھی کم ہوئیں، اس بارے میں وہ کہتی ہیں، ویکسِن کرنے سے جلد کٹتی ہے، کھنچتی ہے اس سے میری جلد کئی بار جل گئی، زخم ہوئے تو چہرے کو ویکس نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور داڑھی رکھنے سے مجھے راحت ملی۔'16 سال کی عمر میں سماجی معیار سے ہٹ کر داڑھی رکھنے کا فیصلہ ہرنام کے لیے کافی مشکل تھا۔وہ کہتی ہیں، 'داڑھی کے ساتھ سکول جانے کا تجربہ بہت المناک تھا لیکن مجھے پتہ تھا کہ اگر آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے خوش رہنا ضروری ہے جس سے آپ مضبوط رہیں گے۔مشکل تو کافی ہوئی لیکن اپنی راہ پر چلتے رہنا پڑتا ہے ۔'معاشرے میں داڑھی مردوں کی مردانگی کی شناخت سمجھی جاتی ہے اور ہرنام داڑھی کو خواتین کی شناخت دے کر کافی خوش ہیں ۔ہرنام کہتی ہیں، مجھے اپنی داڑھی سے بہت محبت ہے۔میں نے اپنی داڑھی کو ایک پروفائل دیا ہے جو مرد کی نہیں عورت کی داڑھی ہے۔'