واحد زندہ بچ جانیوالی حسینہ گل دوہرےعذاب میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 11:45 صبح

چترال / اسلام آباد(مانیٹرنگ) سما نیوز کیمطابق طیارہ حادثے میں بچ جانے والی خاندان کی واحد فرد حسینہ گل کی سرپرستی اور امداد میں ملنے والی رقم کے حصول کیلئے کھینچا تانی شروع ہوگئی ہے۔

 

طیارہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد تو زندگی ہار گئے مگر خاندان کی واحد بچی زندہ بچی تو پورے کا پورا گاؤں ہی امدادی رقم لینے کے چکر میں رشتہ دار بن کر آگیا، وزیراعظم نے تو حسینہ گل کو ہی اپنی کفالت میں لینے کا اعلان تو کردیا، مگر یہ حسینہ گل کون ہے کسی کو نہیں پتا۔

>

حویلیاں حادثے میں خاندان کی واحد وارث چودہ سالہ حسینہ گل کیلئے رشتے داروں کی کھینچا تانی بھی شروع ہوگئی ہے، حسینہ گل کو انشورنس اور امدادی مد میں سوا تین کروڑ روپے ملے ہیں۔ پورے خاندان سے محروم ہونے والی حسینہ گل شادی کے بجائے تعلیم جاری رکھنے کی خواہش مند ہے۔

 

Coffins containing the remains of victims of the Pakistan International Airlines (PIA) plane crash arrive at PIMS hospital by ambulance in Islamabad

حویلیاں طیارے حادثے میں اڑان بھرنے والے طیارے میں حسینہ گل کو بھی جانا تھا، تاہم اس کے امتحانات زندگی کا فرشتہ بن کر آگئے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس طیارے میں سفر نہ کرسکی۔ حادثہ کے دنوں میں حسینہ کے امتحانات جاری تھے، تاہم حادثے کے بعد حسینہ گل نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئی ہے، جس کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے۔

 

plane-fire-xlarge

ذرائع کے مطابق حسینہ کی پھوپھی اور چچا بھی حسینہ کو اپنے ساتھ لے جانے کے خواہش مند ہیں۔ پھوپھی حسینہ کی شادی اپنے بیٹے سے کرانا چاہتی ہیں، تاہم حسینہ کا کہنا ہے کہ اسے ابھی شادی نہیں کرنی اور اپنی پڑھائی جاری رکھنا ہے، میں ابھی پڑھنا چاہتی ہوں، اگر میں واپس چترال چلی گئی تو تعلیم جاری نہیں رکھ سکوں گی، حکومت میری مدد کرے۔

 

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر لواحقین کو 5 لاکھ فی کس دیئے جا رہے ہیں، جو تدفین کیلئے ہیں، مختلف دعوے دار سامنے آنے کی صورت میں رقم اصل وارث تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، معاملے کی تحقیقات شفاف طریقے سے کرنے اورسچ جاننے کیلئے ٹیم کو چترال بھیجا جائے گا۔

 

Haseena Gul FTG 17-12

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بدھ کے روز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں حسینہ گل کے خاندان کے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔