پورے بھارت کو تگنی کا ناچ نچانے والے داؤد ابراہیم کی بہن ملکہ میدان میں آگئی ، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 05:48 صبح

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور نے پیر کو ٹوئٹر پر ایک پوسٹر جاری کیا جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گيا ہے ۔  اس ٹویٹ میں انھوں نے فلم 'حسینہ' کا پوسٹر پوسٹ کیا تھا اور وہ اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ بعض لوگ ان کے 'لک' کے متعلق یہ کہ رہے ہیں کہ شردھا کپور نے خود کو پوری طرح بدل دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ

اں جس حسینہ کا ذکر ہو رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی کے 'ڈان' کہے جانے والے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ ابراہیم پارکر ہیں۔

یہ فلم داؤد ابراہیم کی چھوٹی بہن حسینہ کی زندگی پر مبنی ہے۔ 'حسینہ: دی کوئین آف ممبئی' فلم کی ہدایت اپورو لاكھيا کر رہے ہیں جبکہ فلم ساز ناہید خان ہیں۔فلم کی شوٹنگ گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی اور پوسٹر سامنے آنے کے ساتھ اس کے پروموشن کا آغاز ہو گیا ہے۔بائیوپک فلموں کے دور میں حسینہ پر فلم کے امکانات پہلے سے ظاہر کیے جا رہے تھے اور ادکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے پیر کو اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔حسینہ پارکر کا انتقال سنہ 2014 میں جولائی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔ 51 سالہ حسینہ کو عرف عام میں حسینہ آپا اور انڈر ورلڈ 'ملکہ' کے نام سے پکارتی تھی۔وہ اپنے بیٹے علی شاہ اور بیٹی کے ساتھ ناگپاڑہ کی گارڈن ہاؤس بلڈنگ میں رہتی تھیں اور یہ عمارت ٹھیک پولیس تھانے کے سامنے تھی۔حسینہ کے انتقال کے وقت کچھ لوگوں نے داؤد ابراہیم کے انڈیا آنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن پولیس کو ایسی کوئی امید نہیں تھی۔سنہ 1991 میں حسینہ پارکر کے شوہر ابراہیم پارکر قتل کر دیے گئے تھے۔

ممبئی پولیس نے ایک بار حسینہ کے خلاف تاوان وصول کرنے کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس وقت حسینہ نے پولیس اور عدالت کو بتایا تھا کہ ابراہیم کے قتل کے بعد انھوں نے داؤد سے کبھی بات نہیں کی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔ داؤد نے جے جے ہسپتال میں گاؤلی کے شوٹرز پر حملہ کر کے بدلہ لیا تھا اور یہاں سے ہی حسینہ کا قد بڑھنا شروع ہوا تھا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ داؤد ابراہیم کے انڈیا چھوڑنے کے بعد حسینہ ہی 'ڈان' کی پراپرٹی اور دوسرے کام کاج کا خیال رکھتی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق وہ بلڈروں سے کمیشن لیا کرتی تھیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ داؤد سے باقاعدہ رابطے میں تھیں اور دبئی ، پاکستان میں کئی بار ان کی ملاقات ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔حسینہ کے اتقال کے وقت ممبئی پولیس کے جوان بڑی تعداد میں تعینات تھے اور اس میں شریک ہونے والوں پر نظر رکھی گئی تھی۔اپنے متنازع بیانات کے لیے بحث میں رہنے والے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی بھی اس میں شامل ہوئے تھے۔

فلم میں حسینہ کا کردار شردھا کپور ادا کر رہی ہے جبکہ ان کے سگے بھائی سدھانت کپور فلم میں داؤد ابراہیم بنے ہیں۔ ان کے علاوہ شرمن جوشی پولیس انسپکٹر اور انکر بھاٹیہ حسینہ کے شوہر کے کردار میں نظر آئیں گے۔