حسینہ گل کا مستقبل محفوظ، کفالت کا ذمہ وزیراعظم کے سر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 13:06 شام
چترال: (مانیٹرنگ رپورٹ) طیارہ حادثے میں چترالی خاندان کی بے سہارا رہ جانے والی لڑکی حسینہ گل کی کفالت کی ذمہ داری وزیر اعظم نوازشریف نے اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے کے اے ٹی آرطیارے کو حادثے میں سانحہ حویلیاں میں چترال کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ اس گھرانے کی واحد فرد حسینہ گل گھر میں رہ جانے کے باعث بچ گئی۔
سانحے میں پورے خاندان کے چلے جانے پر بچی کو کروڑوں روپے کی امدادی رقم ملنے کے اعلان پر پورا گاو¿ں ہی امدادی رقم لینے کے چکرمیں اس کا رشتہ دار بن کر سامنے آگیا ہے جس پروزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حسینہ گل کو اپنی کفالت میں لینے کا اعلان کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا بھی کہنا ہے کہ حسینہ گل کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، کفالت کا معاملہ بخوبی نمٹائیں گے۔