میں دفن بھی لیگی پرچم میں ہوں گا۔پی ٹی آئی سے اڈاری کے بعد۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 13, 2017 | 07:49 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ ان کے پاس مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میں دوبارہ سے شمولیت کا آپشن موجود ہے، تاہم ابھی تک انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ن لیگ کے ساتھ میرے اختلافات موجود ہیں، لیکن میں کل بھی مسلم لیگی تھا اور آج بھی ہوں اور میں دفن بھی لیگی پرچم میں ہوں گا، کیونکہ یہ جماعت میرے سب سے قریب ترین ہے۔