فوج نے حسن نواز کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی تردید کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 19:17 شام

راول پنڈی (مانیٹرنگ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سختی سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائٹ چیفس جنرل زیبر حیات کی حسین نواز سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئی عسکری قیادت آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائٹ چیفس کی وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز سے کوئی

ملاقات نہیں ہوئی۔

 

ترجمان پاک افواج کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام ایسی خبریں افواہیں اور بے بنیاد ہیں، جنرل زبیر حیات اور جنرل قمر باجوہ کی ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ترجمان نے سختی کے ساتھ سوشل میڈیا کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام خبر یں من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پر  پاک فوج مخالف عناصر کی جانب سے ایک بار پھر نئی عسکری قیادت کی جانب سے منفی پروپگنڈہ کیا گیا ہے، جس میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے عسکری قیادت کی ساکھ مجروح کرنے غلط خبروں اور اوچھے ہھتکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی پاک فوج مخالف گروہ کی جانب سے مخلف جرنیلوں کی تقرری اور تبادلوں کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کی گئی تھیں، جس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔