پاناما کیس: مریم نواز کے بعد حسن اور حسین نواز کی باری آگئی ، سپریم کورٹ میں آج ان پر کیا بیتی؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 06:27 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر آئینی درخواستوں سے متعلق کیس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے اپنا جواب جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کے بعد حسن اور حسین نواز نے اپنا جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کروادیا۔ جواب میں قطری شہزادے کی کاروباری تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ دبئی اسٹیل مل بینکوں اور دبئی حکومت کے تعاون سے بنائی گئی، قطر میں سرمایہ کار

ی کیش کی صورت میں کی گئی اور سرمایہ کاری کے وقت قطر میں کاروبار کیش کی صورت میں ہی کیا جاتا تھا۔قطری شہزادے کا 22 دسمبر کا ایک اور خط بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے دوسرا خط پہلے والے خط میں اٹھنے والے سوالات کے جواب میں لکھا گیا۔