حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 06:38 صبح

اسلا م آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک) داماد رسول ،شیر خداحضرت علی حید رکرار ؓ کا یوم ولادت آ ج اتواربمطابق 13رجب المرجب پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت ،چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات ،گلگت و بلتستان،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر میں محافل،سیمینارز،مذاکروں اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جشن مولود کعبہ کے بڑے بڑے جلوس نکالے جائیں گے ب

رقی قمقموں سے مساجد اور امام بارگاہوں کو سجایا جائے گاجہاں پر علماء کرام ،آئمہ حضرات اور خطیب حضرات اپنے خطاب میں سیرت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اور ان کی جانب سے دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گامختلف مقامات پر شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی امام بارگاہ حسینیہ ملتان روڈ جہانیاں میں 3مئی اتوارکو جشن ولادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ملک کے قومی و علاقائی اخبارات خصوصی رنگین ایڈیشن شائع کریں گے جن میں حضرت علی حید رکرار کی حیات مبارکہ کے متعلق خصوصی مضامین شامل کیے جائیں گے۔۔ حضرت علی 13رجب 22ہجری شہر مکہ میں پیدا ہوئے آپ کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی تھی شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ حضور اکرم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے آپ خلفاء راشدین میں آ خری اور چوتھے خلیفہ ہیں آ پ کا سلسلہ نسب دوسری پشت میں آنحضور ﷺ سے ملتاہے آپ کی شادی حضور نبی کریم کی صاحبزادی حضرت بی بی فاطمہ سے ہوئی تھی حضرت امام حسن ،حضرت امام حسین اور حضرت بی بی زینب آپ کی اولاد ہیں آ پ کا والد گرامی کا نام حضرت ابوطالب تھا۔آپ نے مسلمانوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور آپ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ تھے ۔حضرت علی کی21رمضان المبارک 40ھ کو شہادت ہوئی اور آپ کو عراق کے شہر نجف میں دفن کیا گیا آپ کا مزار مبارک آج بھی لاکھوں عقیدت مندوں کیلئے مرجع خلائق ہے