!صحت کارڈ کا اجراء۔۔۔۔ انسانی جانوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2021 | 18:19 شام

ایک وہ دور تھا جب خاندان کی ساری جائیداد ایک فرد کے علاج کے لیئے فروخت کر دی جاتی تھی، یا پھر مریض کو پیسوں کی قلت کے سبب ہسپتال سے واپس بھیج دیا جاتا تھا، یا مریض گھر میں موت کو گلے لگا لیتے تھے کیونکہ انکے پاس علاج کے لیئے وسائل نہیں ہوتے تھے، آج وزیراعظم عمران خان کے تاریخ ساز اقدام کی بدولت خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی صحت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، اس سے ناصرف کئی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی بلکہ وہ پیسہ جو علاج معالجے میں لگ جایا کرتا تھا وہ بھی اب تعلیم یا دیگر ضر
وریات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔