غیر ضروری ادویات کا استعمال دل کے مرض کی وجہ بنتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 30, 2016 | 05:26 صبح

برٹش میڈیکل جنرل کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں درد سے بچاﺅ کی ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ برطانیہ کے ماہرین صحت اور امراض قلب کے رفاہی ادارے، برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے اس تحقیق میں 65 سال سے کم عمر لوگ ان ادویات سے متاثر نہیں ہوتے لیکن عمر رسیدہ لوگوں کے لئے یہ باعث تشویش ہے۔ مریضوں کو ان ادویات کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ جن مریضوں کو دل کی بیماری لاحق ہو وہ ایسی ادویات کا کم سے کم استعمال کریں۔