؛لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان کرکٹر زندگی اور موت کا میچ کھیلنے لگا پاکستان کا نام روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے 17 سالہ روحان زندگی اور موت کا میچ کھیلنے لگ گیا،دل میں سوراخ کے عارضے نے نوجوان کرکٹر کے کیریئر کو سٹاپ لگا دیا، سابق کوچ طاہر شاہ نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سمیت خادم اعلیٰ سے مدد کی اپیل کر دی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سٹار بیٹسمین کی ورلڈ کپ شرٹ اور بلے نیلامی کے لئے رکھ دیئے تاکہ غریب کھلاڑی کا علاج ہو سکے۔ پاکستان میں بے پناہ کرکٹ ٹیلنٹ کا راگ سب الاپتے ہیں لیکن کرکٹرز کی بے بسی کا رونا کوئی نہیں روتا۔ 17 سالہ روحان احمد دل میں سوراخ ہونے کے باعث سپر سٹار کھلاڑی بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے زندگی اور موت کے کھیل میں پھنس گیا۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور کپتان مصباح الحق کے کوچ طاہر شاہ جان لیوا مرض اور غربت کے شکار نوجوان کی آواز بن گئے۔
طاہر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان سمیت درجنوں نامور کرکٹرز کے کوچ اور ٹرینر رہے۔ مصباح الحق کی طرف سے دیئے گئے ورلڈ کپ کے یادگاری اور اعزازی شرٹس اور بلے طاہر شاہ نے نیلامی کے لئے پیش کر دیئے۔ویسے تو ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹرز کی فلاح کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہے لیکن غریب نوجوان روحان شاید حکام کی نظروں میں نہیں آیا۔ اسی لئے تو میڈیا کے ذریعے بات عوامی حلقوں تک پہنچی۔اور ان کی صحت یابی کی دعا کے لیے کہا گیا ہے۔