موبائل کمپنی کے ایک میسج کی وجہ سے شہری کو دل کا دورہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2018 | 18:00 شام

نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ)ہمیں بھی موبائل کمپنیوں کے طرف سے روز تشہیری پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن امریکہ میں موبائل کمپنی نے ایک شہری کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس شہری کا تعلق امریکی ریاست ہوائی سے تھا جسے کمپنی نے ایمرجنسی الرٹ میسج بھیجا کہ اس کی موجودگی کی جگہ کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ ہونے والا ہے۔ اس میسج میں درج تھا کہ ”ہوائی میں بیلسٹک میزائل حملے کا خطرہ ہے۔ فوری طور پر کوئی شیلٹر تلاش کر لیں۔ یہ کوئی جنگی مشق نہیں ہے۔&ldq

uo; یہ میسج پڑھتے ہی جیمز سین شیلڈز نامی شخص اس قدر خوفزدہ ہوا کہ اسے ہارٹ اٹیک آ گیااور وہ ہسپتال جا پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق جیمز سین کو یہ پیغام 13جنوری کو موصول ہوا تھا اور یہ وہ وقت تھا جب امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی اپنے عروج پر تھی۔ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان اکثر امریکہ کو آگ کا گولہ بنادینے کی دھمکیاں دیتے رہتے تھے، جن کی وجہ سے امریکی عوام خوف و ہراس کا شکار تھے۔ اس پر موبائل کمپنی کی طرف سے یہ پیغام اونٹ کی کمر پر آخری تنکا ثابت ہوا اور جیمز کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ اب جیمز نے اس موبائل کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی کے اس پیغام سے مجھے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جان کے خطرے سے دوچار ہونا پڑا۔ چنانچہ کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔