اندھے شخص کو جب بینائی ملی۔۔۔ تواس نے سب سے پہلے کیا کیا ...جان کر آپ بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 20:33 شام

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آنکھیں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ہیں اور ان کی قدر وہی جانتا ہے جو اس نعمت سے محروم ہے۔ آنکھوں کی نعمت سے محروم افراد کے دل میں بھی دنیا کی خوبصورتی کو دیکھنا اور اسے محسوس کرنے کی خواہش ہوتی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کر پاتا۔اور اس آس میں جیتا ہے کہ شاید وہ بھی دنیا کی رنگینیاں دیکھ سکے۔یہاں بھی ایک ایسے ہی شخص کا ذکر کیا گیا جس کا نام جینی ہے۔جینی کی آنکھیں ابتدائی طور پر تو بالکل ٹھیک تھیں، تاہم بعد میں وہ آنکھوں کی ایک ایسی بیماری کاشکار ہو گیا جس کے باعث اس کی آنکھوں کے ریٹینا متاثر ہوئے اور وہ دیکھنے سے محروم ہو گئے۔ اس کی زندگی دھندلا گئی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرے کا راج ہونے لگا لیکن پھر ٹیکنالوجی اس کے کام آئی اور جب اس نے 15 سال کے طویل انتظار کے بعد اپنی بیوی کا چہرہ دیکھا تو دیکھنے والوں نے ایسا منظر دیکھا کہ سب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اسی دوران جینی کی جوئے نامی لڑکی سے شادی بھی ہو گئی اور ایک بچہ بھی ہوا لیکن بدقسمتی سے وہ نا ہی اپنی بیوی کو دیکھ سکا اور نہ ہی اپنے بیٹے کو، لیکن یہ خواہش دن بدن شدید ہوتی گئی اور اس نے 15 سالہ اس انتظار میں گزار دئیے کہ شائد ایک دن کچھ ایسا معجزہ ہو جائے اور وہ دوبارہ دیکھنے لگے۔ اس کی امید بر آئی اور ٹیکنالوجی کا انقلاب ایک بار پھر اس کی آنکھوں میں روشنیاں لے آیا اور اسے ایک ایسی عینک مہیا ہو گئی جس نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسے دیکھنے کے قابل بنا دیا۔ اس عینک کو پہننے اور دوبارہ سے دنیا کی رنگینیوں کو دیکھنے کیلئے اسے ایک پروگرام میں بلایا گیا اور وہاں اسے سب سے پہلے عینک پہنائی گئی۔عینک پہننے کے بعد اس نے سب سے پہلے جس کا چہرہ دیکھا وہ اس کی بیوی تھی اور اسے دیکھتے ہی اس کے منہ سے یہ الفاظ نکلے کہ ” واﺅ۔۔۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔“ 15 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر اپنی آنکھوں کے ذریعے سب کچھ دیکھ کر اس کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور اس کی بیوی جوئے بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکی جنہیں دیکھ کر پروگرام میں بیٹھے تمام افراد کے آنسو نکل آئے۔اس وقت ان کے والدین کو بھی سٹیج پر بلایا گیا۔جن کی آنکھیں پہلے ہی نم تھیں۔