بھارت: فوجی ہیلی کوپٹر حادچہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 19:14 شام

مغربی بنگال (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت کے مغربی بنگال کے علاقے سُکنہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین اعلیٰ فوجی افسران جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی مغربی بنگال میں معمول کی پرواز کے دوران انڈین ایئر فورس کا چیتا ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ لگ جانے کی سبب سے گر کر مکمل تباہ ہو گیا حادثے میں تین اعلیٰ بھارتی فوجی افسران جاں بحق جب کہ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شدید زخمی ہو گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار اور مقامی ری

سکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افسران کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی جونیئر افسر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تا حال افسوسناک حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد ہی کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کے پیچھے دہشت گردی کا کوئی عنصر شامل ہے۔