پیوٹن کو مجھ سے خار تھی،ہیلری بھی بپھر گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 09:35 صبح

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹں نے حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری مبینہ طور پر روسی مداخلت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن ان کے خلاف "ذاتی شکایت" رکھتے تھے۔گزشتہ ماہ کے انتخاب میں اپنی شکست کے بعد عمومی طور پر منظر عام سے دور رہنے والی کلنٹن نے یہ بیان نیویارک سٹی میں اپنی مہم کے لیے عطیات دینے والوں سے خطاب میں کلنٹن کا کہنا تھا کہ "پوتن نے ذاتی طور پر ہمارے انتخابی عمل، ہماری جمہوریت کے خلاف خفیہ سائبر حملوں کی ہدایت کی کیونکہ انھیں مجھ سے ذاتی طور پر شکایت تھی۔"سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پیوٹن کی اس "پرخاش" کی وجہ ان کا بطور وزیرخارجہ ان کا یہ بیان ہے جس میں انھوں نے روس کے 2011ءکے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کیا تھا۔