اداکارہ ہیما مالینی نے اسلام اور حجاب کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2022 | 06:50 صبح

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولی وڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے اسلام اور حجاب کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔

اداکارہ نے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسکول صرف تعلیم کیلئے ہے، مذہبی معاملات یہاں حل نہیں ہوتے’۔ہیما مالینی نے مزید کہا کہ ‘ہر اسکول کا ایک یونیفارم ہوتا ہے جس کی عزت کی جانی چاہیے، آپ کو جو کچھ (حجاب) بھی پہننا ہے اسکول سے باہر پہنیں’۔بولی وڈ اداکار کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان بپا ہوگیا، ک

چھ نے متعصب اداکارہ کے بیان کی تائید کی جب کہ متعدد نے ہیمامالینی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔نندیتا نامی صارف نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) تو ہر وقت مذہب کا راگ الاپتی رہتی ہے جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ ‘بھارت میں اگلے مرحلے میں سکھوں کوپگڑی پہننے سے روکا جائیگا’۔